ہجویری یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو دو لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا

لاہور فیصل شامی ہجویری یونیورسٹی انتظامیہ نے صفدر آباد کے رہائشی

کو دو لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا دھوکے سے ہے۔ ہتھیائی گئی دو لاکھ داخلہ فیس واپس کرنے۔ سے انکاری مظلوم شہری یلغار کے

دفتر پہنچ گیا

شمشیر مسیح نے یلغار کو بتایا کہ اسکی بیٹی کنزالایمان مریم
کا 5/10/2020

میں ہجویری یونیورسٹی فارم ڈی میں داخلہ ہوا اور

دو لاکھ فیس داخلہ یونینورسٹی کو جمع کروائی اور داخلہ

سے پہلے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا سولہ

لاکھ فیس ہے اور سب کچھ اسی میں سیٹل
ہو گا

لیکن جب داخلہ ہو گیا تو انتظامیہ کی طرف سے

کہا گیا کہ ہوسٹل کے اضافی اخراجات جس میں رہائش

کھانا پینا طلبہ کو ہو گا اور ہم لاہور سے دور صفدر آباد
کے رہائشی ہیں اور میں نے بمشکل اپنی بچی کی

تعلیم کے لئے دو لاکھ داخلہ فیس کروائی اور ہم

نے یونیورسٹی کو کہہ دیا کہ زیادہ فیس۔ نہیں

ادا کر سکتے لہازا ہمارے دو لاکھ واپس کئے جائیں

پہلے تو انتظامیہ نے کہا کہ ہم دو لاکھ واپس کر دینگے

لیکن تین سال گزرنے کے بعد تاحال کالج

انتظامیہ نے دو لاکھ واپس نا کئے شمشیر۔ مسیح

نے یلغار کے توسط سے اعلی حکام سے

اپیل کی ہے کہ وہ غریب
محنت کش ہے
ہجویری یونیورسٹی انتظامیہ سے اسے دو لاکھ فوری واپس دلوائے جائیں تاکہ انصاف کا بول بالا ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں