پی پی 162 : ووٹوں کی خرید و فروخت جمہوریت کے منہ پہ طمانچہ ہے : فیصل شامی

لاہور (پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ش )شامی گروپ کے چئیر مین اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی فیصل شامی کا کہنا ہے کہ۔ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طرف سے ووٹ خریدنے کا عمل جمہوریت کے منہ پہ طمانچہ اور سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے اعلی حکام حلقہ پی پی 162 میں ووٹوں کی خریدو فروخت کے عمل کو روکے تاکے صاف و شفاف منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی ہو سکے اس امر کا اظہار انھوں نے یلغار پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 162 میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار پانچ پانچ ہزار میں ووٹ خرید رہے ہیں اور باقاعدہ مقدس کتاب قرآن شریف پہ ہاتھ رکھوا کے حلف بھی لے رہے ہیں اور زبردستی عوام سے۔ انکے شناختی کارڈ لے زبردستی قبضے میں کئے جا رہے ہیں آزاد امیدوار فیصل شامی انتخابی نشان لیپ ٹاپ کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ عوام میں مقبول ہیں تو پھر پیسہ خرچ کے ووٹ کیوں خرید رہی ہیں اور یہی ہماری بربادی کی وجہ ہے کہ ہم ایسے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں جو پیسے سے ووٹ خریدتے ہیں جب تک ووٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بند نہیں ہو گا ہم ترقی نہیں کر سکتے اور نا ہی ہمارے کسی قسم کے مسائل حل ہو سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں