آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس

لاہور: آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز،ڈی پی اوز ویڈیولنک کانفرنس
لاہور: کانفرنس میں کرسمس، قائد اعظم ڈے اور نیوائیر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور: کرسمس، قائد اعظم ڈے اور نیوائیر نائٹ پر تقریباَ36ہزار سے زائد افسران و اہلکارسکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ (اجلاس میں بریفنگ)
لاہور: کرسمس پر مسیحی عبادت گاہوں سمیت دیگر اہم مقامات کا سکیورٹی پلان ڈی پی اوز خود تیار کروائیں۔ا ٓئی جی پنجاب
لاہور: سینئر افسران حساس گرجا گھروں کی سکیورٹی ڈیوٹی کو گاہے بگاہے خود چیک کریں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: اے کیٹیگری کے گرجا گھروں میں داخلے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے سنائپرز کو لازمی تعینات کیاجائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: سیکیورٹی انتظامات کے دوران ریسکیو1122، فائربرگیڈ اور ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھی جائے۔آئی جی پنجاب
لاہور: مسیحی آبادیوں اور انکے گردونواح میں پٹرولنگ فورسز کے اوقات کار کو مزید موثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: کرسمس، قائد اعظم ڈے اور نیو ایر نائٹ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں نیوائیر نائٹ سیکیورٹی کیلئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دئیے جائیں۔آئی جی پنجاب
لاہور: سڑکوں پر ون ویلنگ و ہوائی فائرنگ اورہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: لاہور سمیت بڑے شہروں میں نیو ائیر نائٹ سیکیورٹی کیلئے پولیس گشت کا منظم اور موثر پلان بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: صوبہ میں زہریلی شراب، آئس اور دیگر منشیات بیچنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، ڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ، ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سیدخرم علی، ڈی آئی جی آئی اینڈ بی عمران محمودسمیت دیگر افسران شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں