پانچ اگست یوم سیاہ

پ5اگست کشمیریوں کا یوم استحصال اور یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس سے بھارت کی غاuصبیت کا پتہ چلتا ہے، ہم کشمیریوں سے یکجہتی کےلئے ھمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔بدر منیر اسلام
پنڈی بھٹیاں ( بیورو چیف ڈاکٹر عابد الہی ہنجرا ) تفصیلات کے مطابق
پنڈی بھٹیاں پریس کلب کے چئیرمین بدر منیر اسلام ایڈووکیٹ اور صدر پریس کلب انوار اللہ گورائیہ نے 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قانون نافذ کرنے پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر جو ظلم و جبر کیا ہے اس کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ یاد رکھیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، ہم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے ظلم کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ضلع کشمور اور کندھ کوٹ کی عوام نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ متحد ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت کا استعمال کرنے دیں اور کشمیریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ آخر میں اقوام متحدہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ بند کروائیں ، ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ بھارت دنیا میں ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ مودی ایک ظالم ہے جو کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ہم اس کے ناپاک مقصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کشمیر یکجہتی اجلاس میں شہریوں، اساتذہ، طلباء، صحافیوں، پولیس افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، ضلعی و تحصیلی تنظیموں کے رہنماؤں اور مختلف محکموں کے افسران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور ثابت کر دیا کہ ہم اہل کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آخر میں کشمیر اور پاکستان کی یکجہتی اور سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں