نگران حکومت کیطرف سے عوام کو بڑا تحفہ

نگران حکومت کا عوام کو بڑا تحفہ

یلغار. فیصل. شامی

نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان ہونے اور نئے نگران وزیراعظم کے حلف اٹھاتے ہی پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں گویا نئے نگران وزیراعظم کی طرف سح پاکستانی عوام کو تحفہ دیا گیا یعنی کے آزادی کے مہینے میں نِی نگران حکومت تو تحفہ ملی ہی تھی پاکستانیوں کو لیکن نگران کابینہ بنتے ہی نئی نگران کا بینہ کی طرف سے بھی گویا پٹرول ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو حویا خوشخبری سنائی گئی لیکن وہ خو شبخری کی خبر پاکستانیوں کےدلوں پہ بجلی گرا گئی اور قیمتیں بڑھنے کی خبر جو اخبارات کی زینت بنی وہ کچھ اسطرح سے ہے کہ پٹرول ،17.50، ڈیزل 20روپے لٹر مہنگا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری ، انٹر بینک میں قیمت 3.02روپے بڑھ گئی یقینا حیرانی والی بات ہے کہ پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے باعث مارکیٹنگ کمپنیوں نے مزید 10روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر نے بتایا کہ 92ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی 464سے بڑھ کر 556ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450روپے اضافہ ہوگیا صرف دو دن میں فی کلو قیمت میں 20روپے بڑھ گئے، بڑھتی قیمت کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اب فی کلو قیمت 210سے بڑھ کر 220روپے فی کلو پہنچ گئی چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ اب گھریلو سلنڈر 2495روپے کے بجائے 2615روپے اور کمرشل سلنڈر 9580روپے کے بجائے 10030روپے میں فروخت ہو رہا ہے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 255روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3015اور کمرشل سلنڈر 11600روپے تک پہنچ گیا۔دوسری طرف ڈالر کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، روپے کو روندتے ہوئے امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 141 پوائنٹس اضافے سے 48565 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 ہنڈریڈ انڈیکس 501 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 25 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 3 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے بڑھ کر 7250 ارب روپے رہی۔اور یقینا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے سے عوام میں پریشانی و بے چینی صاف نظر آ رہی ہے یقینا طوفانی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی عوام پہلی ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھی گویا لگتا ہے مزید مہنگائی کا پہاڑ ٹوٹ پڑا عوام پہ اور اب عوام یہی دعا کرتی نظر آ رہی ہے کہ نگران حکومت جلد از جلد نئے انتخابات کروائے تاکہ نئی حکومت وجود میں آ سکے اور عوام کو مہنگائی کے عزاب سے نجات دلا سکے تو بہر حال اجازت آپ سے دوستوں ملتے ہیں جلد آپ سے لیکن اس و امید کے ساتھ کے یقنا نگران حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور جلد از جلد ملک میں عام انتخابات کروا کے نئی حکومت کے قیام کو یقینی بنائے گی تاکہ نئی حکومت عوام کو جلد از جلد طوفانی مہنگائی سے نجات دلا سکے اور عوام کی دعائیں سمیٹ سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں