لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

خس کم جہاں پاک

یلغار فیصل۔ شامی

خس کم جہاں پاک لوٹ کے بدھو گھر کو آئے جی جناب آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شاہینوں نے اپنا آخری میچ بھی کھیل لیا اور انگلش ٹیم کتھوں زور دار شکست سے بھی دو چار ہوئے اور انگلینڈ کے خلاف بھی حسب روایت بلے باز ناکام ہو گئے انگلش ٹیم نے ٹاس جیت لیا اور ٹاس جیت کے انگلینڈ نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 337 رنز بنائے اور جواب میں پاکستان بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نا کر سکے اور دھڑا دھڑ آؤٹ ہو کے پویلین میں واپس جاتے رہے پاکستان انگلینڈ سے نوے رنز کے قریب رنز سے ہار گیا یقینا یہ بری ترین شکست ہی سمجھی جا رہی ہے اور پورے ایونٹ پہ نظر ڈالیں تو پاکستانی ٹیم نو میچ کھیل کے صرف چار میچ ہی جیت سکی اور شاہینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث ہی شاہین سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے سے بھی ناکام رہے اور یوں آئی سی سی ورلڈ کپ میں
شاہینوں کا سفر تمام ہوا اور ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوٹ کے بدھو گھر آنے کو تیار ہیں اور ایسا ہی ہوا شاہین ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے پہلی چار پوزیشن پہ ہونا ضروری تھا اور پہلی چار سرفہرست ٹیموں میں انڈیا ننیوزی لینڈ ساؤتھ افریقہ آسٹریلیا شامل ہیں اور ہائے ری قسمت شاہین پہلے مرحلے میں ہی پیچھے رہ گئے اور اب شاہین گھر لوٹنے کو تیار ہیں گو کہ شاہینوں نے کوشش ضرور کی لیکن قسمت نے شاہینوں کا ساتھ نا دیا اور اب جو ہونا تھا ہو چکا اور اب یقینا پی سی بی کو آئندہ ورلڈ کپ پہ نظر رکھنی چاہئیے اور ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہئیے تاکہ آئندہ ورلڈ کپ جیت کے شاہین پاکستانی عوام کو خوشیاں فراہم کر سکیں ……… لیکن خبر ایک یہ بھی ہے کہ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں ابتک کے تمام مقابلوں میں کروڑوں کا جواء ہو چکا ہے اور یقینا بیٹنگ کی دنیا میں سب سے معروف بیٹنگ آن لائن ویب سائٹ بھی ہندوستان سے آپریٹ ہوتی ہے اور ورلڈ کپ بھی انڈیا میں ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد آن لائن ویب سائٹ پہ جواء کھیلتے ہیں اور آئی سی سی انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے کے باوجود بھی جواء مافیا حرکت میں ہے اور آئی سی سی انتظامیہ جواء مافیا پہ قابو پانے میں ناکام ہے اور ہمارے بہت سے دوستوں کا خیال ہے کہ آئی سی سی انتظامیہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کے کرکٹ بورڈ ز جو ہیں وہ جواء مافیا کے خلاف کاروائی اور اقدامات کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کم از کم ہمارے ملک سے بھی جوئے جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک و صاف رکھنا ہماری بھی اعلی حکام کی بھی ذمہ داری ہے کہ جوئے مافیا ء کو نکیل ڈالیں اور حالیہ ورلڈ کپ جو ہندوستان میں کھیلا جا رہا ہے میں شائد پہلی دفعہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم شامل نہیں ہوئی اور شائقین کرکٹ کالی آندھی کا کھیل دیکھنے سے محروم رہ گئے اور آئر لینڈ اور زمبابوے بھی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں میں شامل نہیں بہر حال اب یقینا پاکستانی شائقین کرکٹ کی امیدیں ٹوٹ چکی اور دلچسپی بھی یقینا ختم ہو چکی اور اب چار ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ کے حصول کا مقابلہ ہے اور یقینا بھارتی ٹیم اسوقت پہلے نمبر پہ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بھارت ہی عالمی چمپئین بنے گا لیکن بہر حال جو بھی جیتے ورلڈ کپ پاکستانی قوم کو غرض نہیں لیکن اس بات کا اسُ سوال کا جواب بھی ضرور مانگتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم پہ کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی سوالیہ نشان ہے ورلڈ کپ میں بدترین ہار کپتان کے خلاف کسی سازش کا حصہ ہے یا جواء مافیا کا شاہینوں کی شکست میں کردار یا جیسے کہ افواہ ہے کہ جناب ذکاء اشرف کی طرف سے کچھ ہوا کچھ خبر نہیں اور ڈریسنگ روم کا ماحول بھی گرم رہا اور یقینا پورے ٹورنامنٹ میں ہار کی شکست کی جو وجوہات ہیں انکو سامنے لانے کے لئے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور ہار کی وجوہات جلد از جلد شائقین کرکٹ کے سامنے لائی جائیں تاکہ پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی یہ جان کے ٹھنڈ پڑ سکے کہ شاہین کیسے ہارے ????????????————-

اپنا تبصرہ بھیجیں