فیروز والہ مزدوری مانگنا جرم بن گیا

فیروزوالہ ، ونڈالہ دیال شاہ میں مزدوری مانگنا جرم بن گیا

بلال نامی نوجوان با اثر فیکٹری مالکان اویس ،رزاق، وغیرہ کے پاس مزدوری کرتا تھا پیسے مانگنے پر فیکٹری مالکان رزاق اور اویس وغیرہ نے بلال پر ڈنڈے سوٹوں سے تشدد

شاہدرہ /فیروزوالہ(بیورورپورٹ)تھانہ فیروزوالہ کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں مزدوری مانگنا غریب کا جرم بن گیا بلال نامی نوجوان با اثر فیکٹری مالکان اویس ، رزاق، وغیرہ کے پاس فیکٹری میں کام کرتا تھا پیسے مانگنے پر فیکٹری مالکان اویس ، رزاق وغیرہ نے بلال پر ڈنڈے سوٹوں سے بدترین تشدد کیا تشدد کرتے ہوئے ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے مزدور بلال کی حالت تشویشناک ہونے پر ملزمان مزدور بلال کو خالی پلاٹ میں پھینک دیا شھریوں نے بلال کو زخمی دیکھ کر طبی امداد کیلئے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل کر دیا بلال کے ورثاء نے کاروائی کے لئے تھانہ فیروزوالہ میں درخواست دے دی

اپنا تبصرہ بھیجیں