شاہینوں کی چوتھی شکست

آئی سی سی ورلڈ کپ : شاہینوں کو مسلسل چوتھی شکست

یلغار فیصل شامی

آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاہینوں کو مسلسل چوتھی شکست ُ بھارت آسٹریلیا افغانستان سے شکست کے بعد شاہین ساؤتھ افریقہ سے ہار گئے اور ہار سے لگتا ہے کہ بدھو لوٹ کے گھر آنے کو تیار ہیں ساؤتھ افریقہ سے جیت شاہینوں کے لئے ضروری تھی شاہینوں نے جان بھی ماری مقابلہ بھی زبردست رہا لیکن قسمت نے ساتھ نا دیا شاہین آفریدی وسیم کی عمدہ باؤلنگ بھی پاکستان کو شکست سے نا بچا سکی حسب روایت پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام دہی بابر نے ٹاس جیت کے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم محض 270 رنز ہی بنا سکی اور ساؤتھ افریقہ نے با آسانی ہدف نو وکٹوں کے نقصان پہ پورا کر لیا اور شاہینوں کی ایک اور ناکامی نے شائقین کرکٹ کے دوں کو مزید دُکھی کر دیا اب شاہینوں کا مقابلہ انگلینڈ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے ہونا باقی ہے لیکن ہم نے تو پہلے بھی کہہ دیا تھا ہ افغانستان سے ہارنے کے بعد ہی کہ پاکستانی عوام نے جو امیدیں شاہینوں سے وابسطہ کی تھی وہ دم توڑ گئیں اور اب مزید کیا ہوتا ہے مسلسل چوتھی شکست کے بعد شاہین کوئی کامیابی حاصل کر سکینگے یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو فی الحال ہمیں دیں اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

اپنا تبصرہ بھیجیں