دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر

دہلی آلودہ ترین شہر ُ لاہور کا دوسرا نمبر

یلغار فیصل شامی

خبر ہے کہ پنجاب بھر کے دس اضلاع میں جمعہ ہفتہ اتوار تعلیمی ادارے بند رہینگے اور یہ اعلان پنجاب بھر میں سموگ کے باعث کیا گیا پہلے بھی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اسموگ کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے یہ اعان واپس لیا گیا تھا لیکن اب ایک دفعہ پھر پنجاب بھر میں سموگ نے ڈیرے ڈال لیا اور آلودہ فضاء میں بھارت کا شہر دہلی پہلے نمبر پہ جبکہ پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور جو ہے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پہ ہے اور یقینا فضائی آلودگی اسموگ کی بدترین شکل ہے اور انتہائی خطرناک بھی اور نے شمار بیماریوں کا سبب بھی اسموگ ہی ہے اور اسی آلودگی کی وجہ سے ایک دفعہ پھر جمعہ ہفتہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور یقینا طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اچھا فیصلہ ہے کیونکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت بھی ضروری ہے اور صحت مند رہنے کے لئے احتیاط ضروری ہے اور یقینا اسموگ سے بچاو کے لئے احتیاط ضروری ہے اور دیکھتے ہیں کہ اسموگ کا خاتمہ کب اور کیسے ہو سکے گا جبکہ اسموگ سے بچاو کے لئے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ مصنوعی بارش برسائی جائے اور اس سلسلے میں ماہرین سے بھی مشاورت طلب کی گئی ہے اور اگر دیکھا جائے تو فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے بارش ہی یعنی باران رحمت ہی اسموگ کا علاج ہے تو دیکھتے ہیں کہ اللہ پاک کی طرف سے ُ کب باران رحمت برسے اور عوام کو بیماریوں سے نجات مل سکے اور دیکھا جائے تو اسموگ کا مسئلہ گزشتہ کئی سالوں سے ہے اور سال کے آخری مہینوں میں اسموگ اپنے عروج پہ ہوتی ہے اور عوام کو پریشان کرتی ہوئی نظر آتی ہے تو بہر حال اب دیکھتے ہیں کہ اسموگ کی یہ کیفیت کب تک برقرار رہے گی اور آیا حکومت اسموگ کے خاتمے کے لئے مصنوعی بارش استعمال کرے گی یا پھر باران رحمت یعنی قدرتی بارش کا انتظار کیا جائے گا تاکہ ہر شے جل تھل ہو اور عوام کو اس موذی بلاء سے نجات مل سکے بہر حال اب کیا ہو گا کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن امید قوی ہے کہ جو بھی ہو اچھا ہی ہو تو نہر حال اجازت چاہتے ہیں دوستوں آپ سے ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو۔ چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

اپنا تبصرہ بھیجیں