خوشی کی خبر

خوشی کی خبر

یلغار فیصل شامی

خوشیمیاں شریف کا کہنا ہے کہ جلد عوام کے درمیان موجود ہونگے اور جناب میاں نواز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق حکومت نے ملک کو جو نقصان پہنچایا اسکا خمیازہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا اور میاں نواز شریف کا یہ بیان تمام اخبارات کی زینت بنا ہے اور یقینا میاں نواز شریف کے وطن واپس آنے کی خبر نے لیگی کارکنوں میں ایک نیا جوش و جذبہ و ولولہ پیدا کر دیا اور یقینا گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ میاں نواز شریف وطن۔ واپس آرہے ہیں اور کب آ رہے ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں ایک روز قبل بی بی مریم نواز کا بھی یہی بیان اخبارات میں شائع ہوا کہ نوجوانوں تیاری کر لو میاں نواز شریف جلد پاکستان میں ہو نگے اور اسکے بعد جناب میاں نواز شریف کا یہ بیان بھی سامنے آ گیا کہ وہ جلد پاکستان میں ہونگے یقینا عوام کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی افواہیں جلد حقیقت بننے والی ہیں اور اگر دیکھا جائے تو میاں نواز شریف آج بھی مقبول عام سیاسی رہنما ہیں جو تین دفعہ ملک کے وزیراعظم بن چکے ُ اور ملک پاکستان کے لئے بے بہا خدمات پیش کی ملک بھر کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے منصوبے بنائے اور اختتام تک پہنچائے ملک بھر میں میٹرو بس کا جال بنا تیز تر میٹرو ٹرین کا افتتاح بھی میاں نواز شریف حکومت میں ہوا ایٹمی دھماکے جب ہوئے تو میاں نوازُ شریف ہی وزیراعظم پاکستان تھے اور یہ بات بھی دنیا جانتی ہے کہ میاں نوازُشریف حکومت کے خلاف سازش ہوئی اور انھیں اقتدار سے بے دخل کیا گیا اور یقینا تاریخ اپناُ آپ دہراتی ہے میاں نواز شریف کے خلاف شور مچانے والا سازش ر چنے والے آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور میاں نواز شریف وطن واپسی کے لئے تیار ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ جناب میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے پارٹی مظبوط ہو گی اور آئندہ الیکشن
جیت کر حکومت بھی بنائے گی اور یہی بات جناب شہباز شریف بھی کہہ چکے کہ آئندہ انتخابات میں جیت کے ن لیگ حکومت بنائے گی بہر حال اب دیکھنا یہ ہے کہ جناب میاں نواز شریف کب واپس آئینگے اور بہت سے تجزیہ نگار ان کا کہنا ہے کہ جب عدلیہ کے نئے سربراہ حلف اٹھ آئینگے تو اسکے بعد ہی جناب میاں نواز شریف واپس آئینگے جبکہ بہت سے ن لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف انتخابات سے قبل آئینگے تو بہرحال دیکھتے ہیں اب کیا ہوتا ہے میاں نواز شریف کب وطن واپس آتے ہیں یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

اپنا تبصرہ بھیجیں