جناب کپتان کی جماعت بلے سے محروم

تاریخ رقم ہو گئی

یلغار۔ فیصل شامی

تازہ خبر ہے کپتان کی جماعت کو بلے کے نشان سے محروم کر دیا گیا رات گئے معزز عدالت نے فیصلہ سنا دیا بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ تمام پاکستانیوں کی نظریں تو معزز عدالت کے فیصلے پہ جمی تھی لیکن دنیا بھر کے رہنے والوں نے بھی معزز عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا رات گئے معزز عدالت کی طرف سے فیصلہ سنایا گیا معزز عدالت کی طرف سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم ورار دے دیا گیا اور الیکشن کمیشن کی آبرو بحال رہی معزز عدالت کی طرف سے جناب کپتان کی جماعت سے بلے کا نشان واپس لے لیا اور کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو بلا واپس نہیں مل۔ سکتا اور اب اس فیصلے کے بعد کپتان کے کھلاڑیوں کو بغیر بلے کے نشان کے الیکشن لڑنا پڑے گا اور یقینا یہ جناب کپتان کے کھلاڑیوں کے لئے یہ بات بھی انوکھی ہو گی کہ وہ بلے کے بغیر آزاد نشان پہ الیکشن لڑیں اور یقینا یہ خبر یقینا پی ٹی آئی چئیرمین کے لئے بھی پریشان کن ہو گا اور اب معزز عدالت کے فیصلے کے بعد نا صرف پی ٹی آئی بلے کے نشان سے محروم ہو گئی تو دوسری طرف جناب نئے نئے پی ٹی آئی کے چئیرمین بھی سابق ہو گئے اور یقینا اب معزز عدالتی کی فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو پی ٹی آئی کے انٹرا الیکشن کو بھی درست نہیں ورار دیا اور قانونی ماہرین کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا ہونے والا تمام انتخابی عمل بھی رد تصور کیا جائے اور اب یقینا پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کے ساتھ ساتھ اپنے پارٹی انٹرا الیکشن دوبارہ کروا کے کے کے نشان کو بحال کروانا ہو گا اور یقینا پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی انتخابی پارٹی کو عین اس وقت انتخابی نشان سے محروم ہونا پڑا جب انتخابات عین سر پہ ہیں اور بہت سے دوست کہہ رہے ہیں کہ معزز عدالت کا تاریخی فیصلہ ہے جسے صدیوں یاد رکھا جائیگا اور پی ٹی آئی کے سربراہ تو پہلے ہی سرکاری مہمان یعنی جیل میں ہیں اور ایک طرف تو جناب کپتان جیل میں ہیں اور دوسری طرف جناب کپتان کی جنات اپنا انتخابی نشان بھی کھو چکی اور اب انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل ہیں تو اب دیکھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں جناب کپتان کیا حکمت عملی دکھائینگے اور اسُ آفت سے جو کہ طوفان بن کے ان کی جماعت پہ گر پڑی اس طوفانی مشکل سے کیسے نکل سکینگے
یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے بغیر انتخابی نشان کے آزاد الیکشن لڑ کے کپتان کی جماعت خاطر خواہ نتائج حاصل کر سکے گی یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا اور ُبھی بہت سے سوالات ہیں جن کا جواب بھی وقت ملنے پہ ہی معلوم ہو سکتا ہے تو بہر حال فی الوقت اجازت چاہتے ہیں دوستوں آپ سے تو ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ۔ نگھبان رب راکھا

اپنا تبصرہ بھیجیں