بہاولپور پانچ روزہ تربیتی پروگرام

بہاولپور:(بیورو رپورٹ) سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب و چیئرمین ٹیوٹا(TEVTA) پنجاب احسان بھٹہ کی ہدایت پر ٹیوٹا پنجاب کے زیر اہتمام ٹیچنگ سٹاف کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے جنوبی پنجاب کے واحد سٹاف ٹریننگ کالج بہاول پور میں آل پنجاب ٹیوٹا کے اساتذہ کے لئے پانچ روزہ ”انفارمیشن ٹیکنالوجی” سکل اپ گریڈیشن ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا۔اس ٹریننگ سیشن میں اساتذہ کرام نے شرکت کی اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بھرپور استفادہ کیا ۔اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ٹریننگ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ٹیوٹا جنوبی پنجاب انجینئر قاضی محمد اسد، پرنسپل گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج محمد فاروق اعظم، فوکل پرسن راناعرفان احمد، اساتذہ کرام اور متعلقہ سٹاف موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں