ایریگیشن سوسائٹی نیٹ و کیبل سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے لڑکے خواتین سے بدتمیزی کرنے لگے ٹھیکہ منسوخ کیا جائے مطالبہ

لاہور فیصل شامی اہلیان اریگیشن سوسائٹی نے یلغار کو بتایا کہ انٹرنیٹ و کیبل سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی لڑکے گھروں میں گھس کی گھریلو خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ہم مرد سارا دن گھر سے باہر رہتے ہیں جسکا فائدہ کیبلُ و انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے لڑکی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اور گھروں میں گھس کے زبردستی بل مانگتے ہیں اور خواتین جن کے شوہر گھر نہیں ہوتے وہ پیسے لینے کے لئے آنے والے لڑکون سے کہتی ہیں کہ گھر پہ کوئی نہیں لیکن پھر بھی لڑکے زبردستی گھروں میں گھس کے خواتین کو ہراساں کرتے ہیں اور زبردستی مہنگے داموں بل وصول کرتے ہیں اس صورتحال پہ اہلیان ایریگیشن سوسائٹی سراپاء احتجاج ہیں اور اہلیان سوسائٹی کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ایریگیشن سوسائٹی میں سیاسی شخصیت کی ایماء پہ دینے والا کیبل و انٹرنیٹ سروس کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے بصورت دیگر اہلیان سوسائٹی انتظامیہ ایریگیشن کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں